جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پناہ گزینوں سے متعلق دو روزہ پہلا عالمی فورم منگل کو جنیوا میں شروع ہو گیا۔ فورم کے افتتاحی اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس، وزیراعظم عمران خان اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت (گلوبل ریفیو جی فورم) جی آر ایف کی …
جنیوا میں پہلے گلوبل ریفیو جی فورم کا اجلاس شروع ، اقوام متحدہ اور سوئس حکومت مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں

مزید خبریں
جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پناہ گزینوں سے متعلق دو روزہ پہلا عالمی فورم منگل کو جنیوا میں شروع ہو گیا۔ فورم کے افتتاحی اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس، وزیراعظم عمران خان اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت (گلوبل ریفیو جی فورم) جی آر ایف کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور کوسٹا ریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنماﺅں کے ساتھ پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے اپنے مثالی کردار کے باعث فورم کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی گئی۔ پناہ گزینوں کے بارے میں عالمی فورم 21 ویں صدی کے پناہ گزینوں کے بارے میں پہلا بڑا اجلاس ہے جو اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی جانب سے منعقد ہورہا ہے۔ توقع ہے کہ فورم کے انعقاد سے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے مختلف ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی طرف سے کئے جانے والے وعدوں کو وسیع البنیاد بنانے اور سیاسی حمایت اور یکجہتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ پناہ گزینوں سے متعلق عالمی فورم کا انعقاد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو مشترکہ صدارت کی دعوت پچھلے چالیس سال کے دوران افغان بھائیوں اور بہنوں کی میزبانی کے لئے پاکستان کے عوام کے جذبے اور پاکستان کی فراخ دلی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی سطح پر اعتراف ہے۔







