اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جون 2021 میں ختم ہونے والے مالی سال کےپہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی باہر منتقلی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ( جولائی تا مئی 21-2020 ) کے دوران منافع جات کی …
جون 2021 میں ختم ہونے والے مالی سال کےپہلے 11 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی باہر منتقلی میں 23 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جون 2021 میں ختم ہونے والے مالی سال کےپہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی باہر منتقلی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ( جولائی تا مئی 21-2020 ) کے دوران منافع جات کی منتقلی کا حجم بڑھ کر 1496 ملین ڈالر رہا جبکہ جون 2020 میں ختم ہونے والے مالی سال کے اسی عرصے میں 1215 ملین ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سب سے زیادہ منافع جات مالیات کے کاروبار کے شعبہ سے بھجوائے گئے جن کا حجم 281 ملین ڈالر رہا ہے، اسی طرح فوڈ سیکٹر کے کاروبار میں کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل 229 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ۔
مزید برآں گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مواصلات کے شعبہ سے 184 ملین ڈالر جبکہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ سے97 ملین ڈالر اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے 130 ملین ڈالر کے منافع جات سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے دیگر ممالک کو بھجوائے گئے ۔








