جیسیکا پیگولا کا اعزاز کا دفاع، چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چارلسٹن۔6اپریل (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن کے فائنل میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو شکست دے کر کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر لیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق 32 سالہ میزبان ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن جیسیکا پیگولا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو …

چارلسٹن۔6اپریل (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن کے فائنل میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو شکست دے کر کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر لیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق 32 سالہ میزبان ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن جیسیکا پیگولا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کیریئر کا 11 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں ڈبلیو ٹی اے کریڈٹ ون چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری تھے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملا۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 32 سالہ جیسیکا پیگلولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔32 سالہ جیسیکا پیگولا نے یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 22 منٹ میں جیتا۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ سرینا ولیمز (2012 اور 2013) کے بعد چارلسٹن اوپن کا ٹائٹل مسلسل دو بار جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے فائنل میں اپنی ہم وطن صوفیہ کینن کو ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد جیسیکا پیگولا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شائقین کی بھرپور حمایت نے انہیں پورے ہفتے مشکل مقابلوں میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رواں سال جیسیکاپیگولا کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل وہ فروری میں دبئی چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر 11واں ویمنز سنگلز ٹائٹل ہے اور وہ 24 فتوحات کے ساتھ رواں سیزن میں اب تک سب سے زیادہ میچز جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

مزید خبریں