جینک سنر اور آندرے روبلوف آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ففتھ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روس کے حریف ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دی جبکہ روسی …

میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ففتھ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روس کے حریف ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کو شکست دی جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں میزبان حریف ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور کو مات دی ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے حریف ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 5-7 اور 3-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روس کے ٹینس اور میگا ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے سخت مقابلے کے بعد میزبان حریف ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کی فتح کا سکور 4-6، 7-6(7-5)،7-6(7-4)،3-6 اور 0-6 تھا۔ میگاایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جینک سنر کا مقابلہ آندرے روبلوف سے ہوگا۔\932