حلال فوڈ کا طریقہ کار ملک کو قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد دے گا‘ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پاکستان حلال فوڈ اتھارٹی (پی ایچ اے) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا قیام خوراک، ادویات اور کاسمیٹک کی تجارت کو فروغ دے گا۔ وہ پیر کو وزارت کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کا طریقہ کار …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پاکستان حلال فوڈ اتھارٹی (پی ایچ اے) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا قیام خوراک، ادویات اور کاسمیٹک کی تجارت کو فروغ دے گا۔ وہ پیر کو وزارت کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کا طریقہ کار ملک کو بھاری اور قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد دے گا جو ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔ وفاقی وزیر نے وزارت کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عملہ کی ہائرنگ اور اسٹبلشمنٹ کے قواعد کے مطابق ترجیجی بنیادوں پر بھرتیاں کریں۔ وزارت کی وفاقی سیکرٹری یاسمین مسعود، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply