حکومتِ نے ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیئم کے لیے درکار تمام فنڈز جاری کر دیے،پی ایچ ایف

حکومتِ نے ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیئم کے لیے درکار تمام فنڈز جاری کر دیے،پی ایچ ایف

لاہور۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ حکومتِ نے قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیئم کے لیے درکار تمام فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان پی ایچ ایف کے بیان کے مطابق حکومت کا اقدام ملک کے اندر اور عالمی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے اس کے پختہ عزم کی عکاسی ہے، مذکورہ فنڈز کی فراہمی سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملے گاہے۔

حکومت کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان وسائل کا شفاف اور موثر استعمال کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کا وقار بلند کیا جا سکے۔ ہمارے ہیروز قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔