چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے بلوچستان کے طلبہ کو پنجاب اور اسلام آباد میں بھی اسکالرشپس دی گئی ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
حکومتِ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے : چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 04 جون (اے پی پی):چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے بلوچستان کے طلبہ کو پنجاب اور اسلام آباد میں بھی اسکالرشپس دی گئی ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان ایس بی کے ویمنز یونیورسٹی میں اساتذہ اور مینجمنٹ اسٹاف کے لیے منعقدہ ایک ہفتے کے تربیتی پروگرام کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی آف بلوچستان، ایس بی کے ویمنز یونیورسٹی اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران کے کام اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا ہے لیکن بلوچستان آکر انہیں دلی خوشی ہوئی ہے اور وہ یہاں کی جامعات سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے معاملات پر جلد ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی جائے گی۔
چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ان تربیتی پروگراموں سے یونیورسٹی مینجمنٹ کی مہارتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور مستقبل میں ایسے سیشنز اسلام آباد میں بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ مزید مثبت نتائج حاصل ہو سکیں تاہم حکومتِ پاکستان محدود حالات کے باوجود بلوچستان کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے سنجیدہ ہے ۔
تقریب میں وائس چانسلر ایس بی کے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ اشفاق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








