حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید بنانے کےلئے ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی،سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید بنانے کےلئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات کو یقینی بنانے گی۔ پیر کو اے آ ئی ڈی کے وفد سے پلاننگ کمیشن میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید بنانے کےلئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات کو …

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید بنانے کےلئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات کو یقینی بنانے گی۔ پیر کو اے آ ئی ڈی کے وفد سے پلاننگ کمیشن میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبہ کو جدید بنانے کےلئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات کو یقینی بنائے گی، ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد ملے گی، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے، توانائی شعبہ میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ 12 ویں پنج سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، 12 ویں پنج سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلہ میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے توانائی منصوبے اور جاری منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ شعبہ سے وابستہ افراد کار کی استعداد کار میں بہتری کی لانا بھی منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply