اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم تر بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے، پاکستان میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت نے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یو کے …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم تر بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے، پاکستان میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت نے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یو کے آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہیں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی اہلیہ صدف عباس، جو یو کے اپوا کی پیٹرن ہیں، نے دعوت دی تھی۔ یہ تقریب یو کے اپوا کی انتظامی کمیٹی کی ری یونین کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور ان کی اہلیہ صدف عباس نے خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیگم محمودہ ممنون حسین نے قیام پاکستان کے تاریخی واقعات اور اس وقت پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عظیم تر بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے، آل پاکستان وویمن ایسوسی ایشن کا قیام درحقیقت پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے ہمارے عزم کا اظہار تھا۔









