اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ متحرک قومیں اپنے معاشرے کی تعمیر کےلئے نئے رجحانات سے آگاہ ہونے اور دوسروں سے اچھی اقدار سکھنے کے لئے عصری ثقافتوں کے ساتھ موثر طور پر مصروف عمل رہتی ہیں۔ وہ اتوار کو پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پی ایف او ڈبلیو اے) کے سالانہ چیئریٹی بازار سے خطاب کر …
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا چیئریٹی بازار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ متحرک قومیں اپنے معاشرے کی تعمیر کےلئے نئے رجحانات سے آگاہ ہونے اور دوسروں سے اچھی اقدار سکھنے کے لئے عصری ثقافتوں کے ساتھ موثر طور پر مصروف عمل رہتی ہیں۔ وہ اتوار کو پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پی ایف او ڈبلیو اے) کے سالانہ چیئریٹی بازار سے خطاب کر رہی تھیں۔ یہ بازار وزارت خارجہ امور میں منعقد کیا گیا ۔ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام رسمی سفارتکاری کے فروغ اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔








