خام تیل کی قیمتوں میں استحکام

لندن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ا مریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیااور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.44ڈالر فی بیرل میںطے پائے۔ برینٹ نارتھ سی کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 52.49 ڈالر …

لندن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ا مریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیااور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.44ڈالر فی بیرل میںطے پائے۔ برینٹ نارتھ سی کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 52.49 ڈالر میں طے پائے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ ایک روز قبل گزشتہ کئی مہینوں میں پہلی مرتبہ خام تیل کی قیمیتں 52ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھی۔

Leave a Reply