دبئی ایکسپو2020 میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے، ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت و آرکیالوجی آزاد کشمیر

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر محکمہ سیاحت و آرکیالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ارشاد احمد پیر زادہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاحت اور صنعت سمیت دیگر پوٹینشل کو اجاگرکرنے کے لئے دبئی ایکسپو2020 میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے۔ اس ایکسپو کا انعقاد مارچ 2022 میں ہو گا۔ آزاد کشمیر میں صحت افزا اور سیاحت کے اعتبار سے بہترین مقامات پر "19 ریسٹ پلیسز" بنائی …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر محکمہ سیاحت و آرکیالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ارشاد احمد پیر زادہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاحت اور صنعت سمیت دیگر پوٹینشل کو اجاگرکرنے کے لئے دبئی ایکسپو2020 میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے۔ اس ایکسپو کا انعقاد مارچ 2022 میں ہو گا۔ آزاد کشمیر میں صحت افزا اور سیاحت کے اعتبار سے بہترین مقامات پر "19 ریسٹ پلیسز” بنائی گئی تھیں جن کا بنیادی مقصد مقامی سطح پر تیار مصنوعات کو فروغ دینا اور روزگار کی فراہمی تھا۔

بدھ کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی سیاحت نے کہا کہ دبئی میں ہونے والی ایکسپو 2020 میں پویلین میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے ساتھ آزاد کشمیر کا سٹال بھی ہو گا۔ اس میں سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو شامل کررہے ہیں جبکہ پیشہ وارانہ ماہرین پر مشتمل وفد بھی تشکیل دیں گے جس میں تمام محکموں اور نجی شعبہ سے ماہرین شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آزاد کشمیر میں سیاحت کے مواقع اور صنعت کے پوٹینشل سے عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

جبکہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں 19 مقامات پر ریسٹ پلیسز تعمیر کی گئی تھیں جہاں سیاحوں اور مسافروں کے لئے جائے نماز، کھانے پینے کے سٹالز اور بیت الخلا کی سہولت دینا مقصود تھا۔ یہاں پر مقامی افراد کو روزگار دینے اور مقامی سطح پر تیار ہونےوالی یا پیداہونے والی مصنوعات کی خرید و فروخت کا بھی منصوبہ تھا۔ ان میں سے کچھ مقامات رینٹ آئوٹ کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر بھی دیئے جا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر بھر میں 19 مقامات پر یہ ریسٹ پلیسز تعمیر کی گئی تھیں۔