دریائوں اور آبی ذخائر پانی کی صورتحال

دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار 500 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 700 کیوسک اور ، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 16 ہزار 500 کیوسک ہے۔ واپڈا کی …

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار 500 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 700 کیوسک اور ، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 16 ہزار 500 کیوسک ہے۔ واپڈا کی جانب سے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 74 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپقرٹ کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج پانی کی آمد 2 لاکھ 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج پانی کی آمد ایک لاکھ 63 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 22 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج پانی کی آمد 43 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1505.11 فٹ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے۔ اتوار کو ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.204 ملین ایکڑفٹ ہے۔ اسی طرح منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1174.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.777 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ، پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.055 ملین ایکڑ فٹ ہے۔