دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنا چاہتا ہے،آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لڑی جارہی ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی، علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کی پریس کانفرنس

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی،صوبائی وزراء علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنا چاہتا ہے،آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لڑی جارہی ہے،پاکستان کے خلاف خاموش جنگ لڑی جارہی ہے،یہ وہ جنگ ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کے ساتھ کھیلی جارہی ہے،بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں …

کوئٹہ۔3جون (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی،صوبائی وزراء علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنا چاہتا ہے،آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لڑی جارہی ہے،پاکستان کے خلاف خاموش جنگ لڑی جارہی ہے،یہ وہ جنگ ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کے ساتھ کھیلی جارہی ہے،بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے،جنید ،بشیر زیب کارائٹ ہینڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زنگی ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم کے کارندے ایک دوسرے سے رابطہ کرتےہیں،کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ سے آپریشنل منصوبہ بندی اور ڈیلٹا چیٹ سے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں، آج دشمن صرف گولی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلارہا ہے،ہم نہیں چاہتے نوجوان پہاڑوں کی طرف جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں نے جنگ میں خواتین کااستعمال شروع کردیاہے،شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں جاتی تھیں،شہناز بلوچ کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا، بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کررہی ہیں، ڈاکٹر صبیحہ کا بھائی کالعدم تنظیم کا حصہ ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔