اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کر رہا ہے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، پاک امریکہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کینیڈین جوڑے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ …
دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کر رہا ہے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، پاک امریکہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کینیڈین جوڑے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے 14 اکتوبر کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان افغان حکومت اور عوام کی قیادت میںامن عمل کی حمایت اور اس میں سہولت کار کا کردار جاری رکھے گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گر د گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرر ہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں قبائلی علاقوں سمیت ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔ کینیڈین جوڑے کو افغانستان سے اغواءکیا گیا تھا۔ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اومان میں چھٹے چار فریقی مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔








