اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اہلِ اقتدار کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے محفوظ، مثبت اور باوقار ماحول کی فراہمی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے کیونکہ صحافت معاشروں کو روشن مستقبل کی طرف لے جانے والا بنیادی ستون ہے۔اتوار کوصحافیوں کے خلاف …
دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اہلِ اقتدار کی اولین ذمہ داری ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اہلِ اقتدار کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے محفوظ، مثبت اور باوقار ماحول کی فراہمی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے کیونکہ صحافت معاشروں کو روشن مستقبل کی طرف لے جانے والا بنیادی ستون ہے۔اتوار کوصحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار اور سچ تک رسائی کی جدوجہد میں صحافی اپنی جانوں تک کی قربانی دے دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ حفاظت کو یقینی بنانا عالمی سطح پر تمام حکومتوں کی مشترکہ ترجیح ہونی چاہیے۔
سیدال خان نے دنیا کے مختلف خطوں میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز، ہراسانی اور پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص فلسطین اور غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد، حملوں کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے وہاں حق و انصاف کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کی بے مثال جرأت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ صحافت کے بغیر نہ تو جمہوری اقدار برقرار رہ سکتی ہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کی حفاظت ممکن ہے۔ اس لیے دنیا بھر میں حکومتیں، عالمی ادارے اور سول سوسائٹی مل کر ایسے مضبوط اقدامات کریں جن سے صحافی بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں اور سچ کی آواز ہمیشہ برقرار رہے۔








