ایران،ترکی،افغانستان،چین اور روس کے پارلیمانی سپیکرز کا علاقائی ملکوں کی پہلی سپیکرز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)چین ، روس ، ایران ، ترکی اور افغانستان کے سپیکرز نے دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن و خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے سیکیورٹی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خلوص …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)چین ، روس ، ایران ، ترکی اور افغانستان کے سپیکرز نے دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن و خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے سیکیورٹی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خلوص نیت سے کام کرنا،انٹیلی جنس کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور دہشتگردی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ اتوار کو اسلام آباد میں ہونے والی چھ علاقائی ملکوں کی پہلی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے اولسی جرگے کے سپیکر عبدالرﺅف ابراہیمی نے کہاکہ دہشتگردی ہماری بقاءکیلئے ایک خطرہ ہے اور ہم سب کو اس کا سامنا ہے اس کے خلاف لڑنے اور باہمی روابط بڑھانے کے عزم کے ہم شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جہاں بھی ہو وہ دہشتگرد ہے ، دہشتگرد عناصر معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں ، کئی دھائیوں سے خودکش حملوں میں بچوں اور عورت کو نشانہ بنایا جارہا اور مذہبی مقامات پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply