پشاور ۔ 02 دسمبر (اے پی پی) آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسودنے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صبح تقریباً 8 بجکر 35 منٹ پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، 3 دہشت گرد رکشہ میں برقع پہن کر آئے اور انہوں نے پہلا حملہ چوکیدار پر کیا جو زخمی ہوا۔آئی جی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی گاڑیاں 3 …
دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکی ایجنسیاں اور افغانستان کے دہشت گرد ملوث ہیں،آئی جی خیبرپختونخوا

مزید خبریں
پشاور ۔ 02 دسمبر (اے پی پی) آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسودنے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صبح تقریباً 8 بجکر 35 منٹ پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی، 3 دہشت گرد رکشہ میں برقع پہن کر آئے اور انہوں نے پہلا حملہ چوکیدار پر کیا جو زخمی ہوا۔آئی جی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی گاڑیاں 3 سے 4 منٹ کے اندر پہنچیں، جس کے بعد فوج کے دستے بھی پہنچ گئے، پولیس اور آرمی کی کوآرڈینیشن اتنی اچھی تھی کہ وقوعہ شروع ہوتے ہی سکیورٹی فورسز ڈائریکٹوریٹ کے اندر گھس چکی تھیں۔








