دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے،سعودی عرب

ریاض۔ 26 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زوردیاہے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب خادم الحرمین الشریفین شہزادہ محمد بن نائف نے کی ۔انہوںنے اجلاس کے شرکاءکو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اوربحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ہونےوالی بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں اہم …

ریاض۔ 26 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زوردیاہے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب خادم الحرمین الشریفین شہزادہ محمد بن نائف نے کی ۔انہوںنے اجلاس کے شرکاءکو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اوربحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ہونےوالی بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں اہم علاقائی اوربین الاقوامی معلاملات کا جائزہ لیا گیا اورے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کابینہ نے قرار دیا کہ دنیا کے تمام مذاہب دہشت گردی کے خلاف ہیں اوردہشت گردی تمام بین الاقوامی اقدار کے منافی ہیں۔اجلاس میں شام اورعراق سے باہر داعش کے پھیلاو کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کابل اورمیونخ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی اوران پر افسوس کا اظہارکیا گیا۔

Leave a Reply