پیرس ۔ 2 نومبر (اے پی پی) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس کھلاڑی اور 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اس کے ساتھ ہی نڈال کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی اور اب وہ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ رواں سال کا اختتام کریں گے، نڈال کو ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا …
رافیل نڈال پیرس ماسٹرز مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، ہسپانوی سٹار عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ رواں سال کا اختتام کریں گی

مزید خبریں
پیرس ۔ 2 نومبر (اے پی پی) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس کھلاڑی اور 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اس کے ساتھ ہی نڈال کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی اور اب وہ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ رواں سال کا اختتام کریں گے، نڈال کو ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے کیلئے ایک فتح درکار تھی، انہوں نے پیرس ماسٹرز کے دوسرے راﺅنڈ میں فتح کے ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنا لیا کہ وہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے نئے سیزن کا آغاز کریں گے۔ اسپینش کھلاڑی نے نویں پوزیشن کے ساتھ رواں سال کا آغاز کیا تھا لیکن فرنچ اور یو ایس اوپن میں فتح کی بدولت وہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔








