راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں منگل کو تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں منگل کو تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں منگل کو تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم دیر، ابیٹ آباد اور کالام میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم مری اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم وسطی/جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ 13، کوٹلی 03 ، مظفرآباد (ایئرپورٹ)، گڑھی دوپٹہ 01، ڈی آئی خان 12، دیر (لوئر 08، بالائی 04)، مالم جبہ 06، پاراچنار 05، سیدو شریف 02، کالام 01، سکھر، روہڑی 05، لاڑکانہ 04، جیکب آباد 01، ملتان 05، رحیم یارخان 04، نورپور تھل، لیہ، خانیوال 03، ڈی جی خان اور خانپور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور 42، تربت اور میرپورخاص میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں