کراچی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ …
روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 950 روپے اور 6 ہزار 377 روپے پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار روپے سے کم ہو کر 5 ہزار 950 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 430 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 377 روپے رہ گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 85 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 522 روپے پر بند ہوئے۔








