روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 50 روپے اور 6 ہزار 484 روپے پر بند

کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 50 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 484 روپے پر …

کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 50 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 484 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 185 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 629 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2017-18ءکی 4 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 200 روپے فی من رہے جن میں ٹنڈوآدم، شہدادپور اور سانگھڑ کی روئی کی بالترتیب 1 ہزار 200 گانٹھیں، 1 ہزار گانٹھیں اور 800 گانٹھیں بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply