رواں سال عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ 67 لاکھ 50 ہزار غیر ملکی افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی،پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ 1,446,284 رہی

جدہ۔ 29 جون (اے پی پی) سعودی عرب میں رواں سال عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ تعداد میں غیر ملکیوں نے عمرہ ادا کیا ان میں سب سے زیادہ تعدا پاکستانیوں کی رہی۔سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر بن تین نے کہا ہے کہ 29 رمضان کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ 67 لاکھ 50 ہزار غیر ملکیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی …

جدہ۔ 29 جون (اے پی پی) سعودی عرب میں رواں سال عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ تعداد میں غیر ملکیوں نے عمرہ ادا کیا ان میں سب سے زیادہ تعدا پاکستانیوں کی رہی۔سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر بن تین نے کہا ہے کہ 29 رمضان کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے دوران ریکارڈ 67 لاکھ 50 ہزار غیر ملکیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے جو کہ گذشتہ سال 63 لاکھ 90 ہزار افراد پر مشتمل تھی۔انہوں نے بتایا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد 1,446,284, پاکستان کے شہریوں کی رہی جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 875,958انڈونیشی باشندے رہے ،تیسرے نمبر پر بھارتی باشندے تھے جن کی تعداد 524,604 رہی۔بنگلہ دیش کے 80,977اور عراق کے عمرہ زائرین کی تعداد 264,878 رہی۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال مصر ،ترکی اور اردن سے عمرہ کرنے آنے والوں کی تعداد کم رہی۔

Leave a Reply