رواں سال چین میں مکئی کے زیر کاشت رقبے میں 2.5 فیصد کمی کا امکان

بیجنگ ۔ 14 مئی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبے میں 2.5 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ اس کی وافر پیداوار کے بجائے متبادل اجناس کا حصول ہے۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال اندرون ملک مکئی کے زیر کاشت رقبہ 35.84 ملین ہیکٹر رہنے کی توقع ہے جو 2016 ءکی نسبت …

بیجنگ ۔ 14 مئی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبے میں 2.5 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ اس کی وافر پیداوار کے بجائے متبادل اجناس کا حصول ہے۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال اندرون ملک مکئی کے زیر کاشت رقبہ 35.84 ملین ہیکٹر رہنے کی توقع ہے جو 2016 ءکی نسبت 2.5 فیصد کم ہوگا۔اس کا مقصد اندرون و بیرون ملک مکئی کی وافر پیداوار کے باعث اس کے نرخوں میں کمی کے بجائے ضرورت کی حامل سویا بین کی فصل کو فروغ دینا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال زیر کاشت رقبے میں کمی کے باعث مکئی کی مجموعی پیداوار 213.19 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو 2016 ءکی نسبت 2.9 فیصد کم ہے

Leave a Reply