روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں 4 جون کو پنجہ آزما ہوں گے

لاہور ۔ 26 اپریل (اے پی پی) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں4 جون کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔ میچ برمنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دوپہر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ بھارت کو بیٹنگ اور پاکستان کو اپنی باﺅلنگ پر زیادہ بھروسہ ہے۔ ورلڈ کپ …

لاہور ۔ 26 اپریل (اے پی پی) روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں4 جون کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔ میچ برمنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دوپہر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ بھارت کو بیٹنگ اور پاکستان کو اپنی باﺅلنگ پر زیادہ بھروسہ ہے۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کو پاکستان سے کبھی شکست نہیں ہوئی لیکن چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹس میں تین میچز ہوئے جس میں پاکستان نے دو اور بھارت کی ٹیم نے ایک میچ جیتا۔ دونوں ملکوں کے مابین مجموعی طور پر ہونے والے ون ڈے میچز میں بھی جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ د

Leave a Reply