ماسکو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ دنیا میں کثیرالجہتی کے فروغ کا اہم عنصر ہے۔ ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ روس چین تعاون بین الاقوامی استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی حفاظت کے لیے بھی ایک اہم طاقت ہے۔فریقین کے تزویراتی تعلقات کی …
روس چین تعاون بین الاقوامی استحکام اورقوانین کی حفاظت کے لئے ایک اہم طاقت ہے، باہمی تجارت کے حجم کو دو کھرب ڈالر تک پہنچائیں گے، روسی صدر

مزید خبریں
ماسکو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ دنیا میں کثیرالجہتی کے فروغ کا اہم عنصر ہے۔ ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ روس چین تعاون بین الاقوامی استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی حفاظت کے لیے بھی ایک اہم طاقت ہے۔فریقین کے تزویراتی تعلقات کی مضبوطی دونوں ممالک کے عوام کے لیے فوائد کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت روس اور چین باہمی اعتماد کی غیر معمولی بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں ، جس نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ روس چین دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے اور فریقین مستقبل میں تجارتی حجم کو دو کھرب امریکی ڈالر تک پہنچائیں گے۔روس کے امریکہ اور یورپ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں روس کے خلاف سلسلہ وار پابندیوں کی منظوری دی، جس پر روس جوابی اقدامات کرے گا۔ امریکہ کے غیر دوستانہ اقدامات سے بلاشبہ روس امریکہ تعلقات متاثر ہوں گے۔ یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کرنے سے فریقین کو سرمائے ، روزگار اور منڈیوں کے لحاظ سے بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔روس کو امید ہے کہ روس یورپ تعلقات جلد از جلد معمول پر آئیں گے۔







