رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ماضی کے دھرنوں اور احتجاج میں بھی ملکی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور ان لوگوں کا مستقبل کا ایجنڈا بھی ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا ہے اس لیے ان لوگوں سے کوئی خیر کی امید نہیں کی جا …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ماضی کے دھرنوں اور احتجاج میں بھی ملکی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور ان لوگوں کا مستقبل کا ایجنڈا بھی ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا ہے اس لیے ان لوگوں سے کوئی خیر کی امید نہیں کی جا سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے مفاد کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور ان مفادات کے حصول کے لیے یہ لوگ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ دوہرا معیار اختیار کیا ہے اور کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، یہ جس شہر میں بھی گئے انہوں نے ہلڑ بازی اور طوفان بدتمیزی پیدا کیا ہے اور یہی ان کا وطیرہ بھی ہے، ان کی سوشل میڈیا سمیت ٹی وی اور کنٹینر پر بولی جانے والی زبان بھی سب کے سامنے ہے اور عدلیہ سمیت کسی بھی ملکی ادارے کا احترام تک نہیں کرتے

Leave a Reply