ٹالن۔9مارچ (اے پی پی):جاپان کے 17 سالہ فگر سکیٹر ریو ناکاتا نے جونیئر ورلڈ فگر سکیٹنگ چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری بار طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے جاپان کے پہلے مرد سکیٹر بن گئے ہیں۔ کیوڈو کے مطابق اسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں منعقدہ مقابلوں میں ریو ناکاتانے مجموعی طور پر 268.47 پوائنٹس حاصل کیے جو جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ کا …
ریو ناکاتا مسلسل دوسری بار جونیئر ورلڈ فگر سکیٹنگ چیمپئن بن گئے

مزید خبریں
ٹالن۔9مارچ (اے پی پی):جاپان کے 17 سالہ فگر سکیٹر ریو ناکاتا نے جونیئر ورلڈ فگر سکیٹنگ چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری بار طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے جاپان کے پہلے مرد سکیٹر بن گئے ہیں۔ کیوڈو کے مطابق اسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں منعقدہ مقابلوں میں ریو ناکاتانے مجموعی طور پر 268.47 پوائنٹس حاصل کیے جو جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ کا نیا ریکارڈ ہے۔
انہوں نے فری سکیٹ میں 178.96 پوائنٹس سکور کیے، جس کے دوران انہوں نے کوآڈروپل سالچو اور ٹو لوپ کے ساتھ دو ٹرپل ایکسل کامیابی سے مکمل کیے۔ریو ناکاتا نے شارٹ پروگرام میں 89.51 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ فری سکیٹ میں ان کا سکور بھی جونیئر ورلڈ ریکارڈ قرار پایا۔کامیابی کے بعد ریو ناکاتا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں۔ ان کے مطابق جب انہوں نے بغیر کسی غلطی کے اپنا پروگرام مکمل کیا تو انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ مقابلہ جیت سکتے ہیں، تاہم انہیں اتنے زیادہ پوائنٹس کی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ جذبات کے باعث وہ خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔جنوبی کوریا کے سیو من کیو 243.91 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان ہی کے تائیگا نشینو 241.23 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔








