ریو ڈی جنیرو فیبا تھری بائی تھری ورلڈ ٹور فائنل2026 کی میزبانی کرے گا

ریو ڈی جنیرو فیبا تھری بائی تھری ورلڈ ٹور فائنل2026 کی میزبانی کرے گا

بیجنگ۔9اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے تصدیق کی ہے کہ ایف آئی بی اے(فیبا )تھری بائی تھری ورلڈ ٹور فائنل2026 کے پندرہویں ایڈیشن کا انعقاد برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کیا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ اہم ایونٹ رواں سال 12 اور 13 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

ورلڈ ٹور کا آغاز 25 اور 26 اپریل کو جاپان کے شہر اتسونومیا سے ہوگا جس کے بعد یہ ٹورنامنٹ ریو میں ہونے والے فائنل سے قبل چار براعظموں کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا گزرے گا۔ ایف آئی بی اے(فیبا )تھری بائی تھری کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیکس سانچیز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فیبا تھری بائی تھری ورلڈ ٹور کا اختتام ریو ڈی جنیرو جیسے مشہور اور پرکشش مقام پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برازیل میں باسکٹ بال کا جنون پوری دنیا میں مشہور ہے اور شائقین کی یہ دلچسپی اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنا دے گی۔ برازیلین باسکٹ بال کنفیڈریشن کے صدر مارسیلو سوزا نے اس حوالے سے کہا کہ اس ایونٹ کی میزبانی برازیل میں باسکٹ بال کے فروغ کے لئے گزشتہ کئی دہائیوں کا سب سے اہم ترین موقع ہے۔