کنگسٹن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے، اگر ویسٹ انڈیز …
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے، یونس خان

مزید خبریں
کنگسٹن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے، اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ہر اننگز میں سنچری بناوں تو بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی بھی کرکٹ کھیلی پاکستان کے لئے کھیلی ہے میرے کردار پر کسی قسم کا شک نہ کیا جائے۔








