زمبابوے کی ٹیم فروری میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی

ہرارے ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری میں افغانستان کے خلاف یو اے ای میں دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 اور دوسرا 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 9 فرروی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 11 فروری، تیسرا 13فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔