زینب ھاوا بنگورا اقوام متحدہ نیروبی دفتر کی سربراہ مقرر

اقوام متحدہ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے سیرالیون کی زینب ھاوا بنگورا کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ گوتریش نے نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر سیرا لیون کی زینب ھاوا بنگورا کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

اقوام متحدہ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے سیرالیون کی زینب ھاوا بنگورا کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ گوتریش نے نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر سیرا لیون کی زینب ھاوا بنگورا کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب 2012ء سے 2017 ء تک خانہ جنگی کے دوران جنسی تشدد کے معاملات پر خصوصی نمائندہ، انسانی حقوق کی حامی اور وکیل کے طور پر کام کیا ہے۔وہ سیرالیون حکومت میں ایک بار صحت اور صفائی وزیر اور غیر ملکی معاملات اور بین الاقوامی تعاون کی وزیر تھی۔خیال رہے افریقہ میں اقوام متحدہ کا 1996ء سے ہیڈکوارٹر قائم ہے۔

مزید خبریں