سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاﺅس راولپنڈی سے لاہور کے لئے روانہ ، گوجر خان، سوہاوا، دینہ اور جہلم پہنچنے پر نواز شریف کا شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے بھنگڑے، نواز شریف کا قافلہ جہلم میں رات قیام کے بعد (آج) صبح دس بجے گوجرانوالہ روانہ ہو گا راولپنڈی/اسلام آباد۔ 10 اگست (اے پی پی) سابق وزیر اعظم …
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاﺅس راولپنڈی سے لاہور کے لئے روانہ

مزید خبریں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاﺅس راولپنڈی سے لاہور کے لئے روانہ ، گوجر خان، سوہاوا، دینہ اور جہلم پہنچنے پر نواز شریف کا شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کے بھنگڑے، نواز شریف کا قافلہ جہلم میں رات قیام کے بعد (آج) صبح دس بجے گوجرانوالہ روانہ ہو گا
راولپنڈی/اسلام آباد۔ 10 اگست (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف مسلم لیگ ( ن ) کی ریلی کے دوسرے مرحلے پر جمعرات پنجاب ہاوس راولپنڈی سے روانہ ہوگئے ، گوجر خان، سوہاوا، دینہ اور جہلم پہنچنے پر نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے،نواز شریف کا قافلہ جہلم میں رات قیام کے بعد (آج) صبح دس بجے گوجرانوالہ روانہ ہو گا۔ پنجاب ہاﺅس سے روانگی پر کارکنان نے میاں نوازشریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنان کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم کے قافلے کے ساتھ موجود رہی۔قافلے کی انتہائی سست رفتار سے چلنے کی وجہ سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی تبدیل کردی تھی اور روات کے بعد میاں نوازشریف کی گاڑی تیز رفتاری سے جہلم کی طرف نکل گئی۔راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے باعث گذشتہ روز کچہری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا تھا۔ پنجاب ہاوس راولپنڈی سے لاہور راونگی کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی جن میں طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،وزیر مملکت عابد شیر علی، مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان،رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،سنیٹر چوہدری تنویر،طلال چوہدری،حنیف عباسی،راجہ حنیف ،ضیاءاللہ شاہ،راحت قدوسی،ملک افتخار احمد، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان،چوہدری دانیال تنویر اورپی ایم ایل این کی مقامی قیادت اور سینکڑوں کارکن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قافلے کے ساتھ روانہ ہوئے۔








