سام سنگ کوگزشتہ سہ ماہی کے دوران 5.5فیصد منافع

سیﺅل ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کوگزشتہ سہ ماہی کے دوران 5.5فیصد منافع حاصل ہواہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 میںخرابی اور بعدازاں اسے مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے اعلان سے اگرچہ کمپنی کو دھچکا لگا تھا تاہم اس کے باوجود جولائی سے لے کر ستمبر تک کی سہ ماہی میں کمپنی کو منافع حاصل ہواہے ۔ گلیکسی نوٹ …

سیﺅل ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کوگزشتہ سہ ماہی کے دوران 5.5فیصد منافع حاصل ہواہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 میںخرابی اور بعدازاں اسے مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے اعلان سے اگرچہ کمپنی کو دھچکا لگا تھا تاہم اس کے باوجود جولائی سے لے کر ستمبر تک کی سہ ماہی میں کمپنی کو منافع حاصل ہواہے ۔ گلیکسی نوٹ 7 میں خرابی کی وجہ سے کمپنی نے 2.5ملین سیٹ مارکیٹ سے واپس اٹھانے کااعلان کیا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو تقریباً دو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔ کمپنی کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 7.8 ٹریلین وان کامنافع حاصل ہواجو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.5فیصد زیادہ ہے

Leave a Reply