سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہیلتھ کے 13 جاری اور 32 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 13 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار روپے مختص

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن ڈویژن کے 13 جاری اور 32 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 13 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔پی ایس ڈی پی کے 13 جاری نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 80 کروڑ 94 …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن ڈویژن کے 13 جاری اور 32 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 13 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔پی ایس ڈی پی کے 13 جاری نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 80 کروڑ 94 لاکھ 45 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان جاری منصوبوں میں اسلام آباد کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور قطروں کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کیلئے 2 ارب 20 کروڑ 60 ہزار روپے ،وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام فیزII کیلئے 3 ارب روپے اور ترلائی میں آئی سی ٹی اسلام آباد جنرل ہسپتال کے منصوبے کیلئے 55 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں نرسنگ ہاسٹل کے پی سی ٰI دو کروڑ 60 لاکھ 50 ہزار روپے، وزارت نیشنل سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈیشنل آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کی توسیع کیلئے 2 کروڑ26 لاکھ روپے، سیف بلڈ ٹرانسفوژن کے قیام کیلئے 23 کروڑ87 لاکھ 14 ہزار روپے، آزاد جموں وکشمیر قومی زچہ بچہ ہیلتھ پروگرام کے منصوبے کیلئے 33 کروڑ 39لاکھ 40 ہزار روپے کے جاری منصوبے شامل ہیں۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں 32 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 56 کروڑ 71 لاکھ 13 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔

Leave a Reply