سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے وفد کا میڈیا فوکل پرسن محمد اویس کے والد کے انتقال پرتعزیت کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس کا دورہ

سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے وفد نے صدر جی حسنین شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس کا دورہ کیا وفد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفیسر ملک عامر شہزاد سے خصوصی ملاقات کی

سرگودھا۔ 23 جولائی (اے پی پی):سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے وفد نے صدر جی حسنین شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس کا دورہ کیا وفد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفیسر ملک عامر شہزاد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، انصاف کی فراہمی میں میڈیا کے کردار، مثبت صحافت اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفد میں تنویراحمدقریشی،محمد شفیق طاہر،راۓ حسن محمود ڈیڈی موجودتھے۔ دورےکےموقع پروفدنےپراسیکیوشن آفس کے میڈیا فوکل پرسن محمد اویس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وفد نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ محمد اویس اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفیسر ملک عامر شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہر دور میں معاشرے کی رہنمائی اور عوامی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت نہ صرف معاشرے میں اعتماد کو فروغ دیتی ہے بلکہ قانون کی حکمرانی، انصاف کی بالادستی اور قومی اداروں کے وقار کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، اس لیے ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ درست اور مصدقہ معلومات عوام تک پہنچائیں۔ ملک عامر شہزاد نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قانون کے مطابق مقدمات کی مؤثر پیروی کرتے ہوئے مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی ذُمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن، پولیس اورعدلیہ کے باہمی تعاون سے انصاف کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کا مثبت کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وفد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفیسر ملک عامر شہزاد کا پرتپاک استقبال اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا اور پراسیکیوشن کے درمیان باہمی تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔