سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

دمبولا ۔ 19 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) اتوار کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 اگست اور تیسرا 27 اگست کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دورے کا اختتام واحد ٹی 20 میچ سے ہوگا جو 6 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔