سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) کولمبو میں کھیلا جائے گا

کولمبو۔13جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(اتوار کو) کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو 0-2 سے ہرا چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 16 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 …

کولمبو۔13جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(اتوار کو) کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو 0-2 سے ہرا چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 16 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے تمام میچز آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔