سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا

کولمبو۔17جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل(جمعرات کو )آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں …

کولمبو۔17جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل(جمعرات کو )آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

میزبان سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آئی لینڈرز کو 4 وکٹوں سے ہر اکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو 0-2 سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا کی ٹیم کووینندو ہسرنگا لیڈ کر رہے ہیں۔

زمبابوے کو سکندر رضا لیڈ کریں گے ۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔\