سری لنکا اے نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

کنگسٹن۔ 03نومبر (اے پی پی)سری لنکا اے نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 176 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ہوج نے نصف سنچری سکور کی۔ لاہیرو کمارا اور امیلا …

کنگسٹن۔ 03نومبر (اے پی پی)سری لنکا اے نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 176 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ہوج نے نصف سنچری سکور کی۔ لاہیرو کمارا اور امیلا اپونسو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا اے نے ہدف 48 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چاریتھ اسلانکا 33 اور شیہان جائے سوریا 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شیلڈن کاٹریل نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اپونسو کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply