سعودی عرب اور سویڈن کے وزرائے دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا

سعودی عرب اور سویڈن کے وزرائے دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا

ریاض ۔8مئی (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےسویڈن کے ہم منصب پال جانسٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور سویڈن کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔