سعودی عرب او ر متحدہ عرب امارات کی امریکی صدر کی تقریب میں فائرنگ کی مذمت

سعودی عرب نےفائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک تقریب کو نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجود تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے ہر قسم کے تشدد کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا اور امریکہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریاض ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نےفائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک تقریب کو نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجود تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے ہر قسم کے تشدد کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا اور امریکہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کو ہدف بنانے کے لیے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ نے بیان میں تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام اقسام کو مسترد کیا جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔