ریاض ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) خلیجی ملکوں کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں مقیم تارکین وطن کو سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزوں جاری کیے جا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں تارکین وطن بری، بحری اورفضائی راستوں سے سیاحتی پروگرام دیکھنے سعودی عرب پہنچ گئے۔اخبار 24کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ سرکاری اداروں نے تینوں ممالک میں مقیم تارکین وطن کے لیے تین روزہ مفت …
سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزے

مزید خبریں
ریاض ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) خلیجی ملکوں کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں مقیم تارکین وطن کو سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزوں جاری کیے جا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں تارکین وطن بری، بحری اورفضائی راستوں سے سیاحتی پروگرام دیکھنے سعودی عرب پہنچ گئے۔اخبار 24کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ سرکاری اداروں نے تینوں ممالک میں مقیم تارکین وطن کے لیے تین روزہ مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں جمعرات اور جمعہ کی ہفتہ وار چھٹیاں شامل تھیں۔







