سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کےلیے دہشت گردی کی سازش کی مذمت
سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کےلیے دہشت گردی کی سازش کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔22اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کےلیے دہشت گردی کی سازش کی مذمت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گرد سیل کو ختم کرنے، اس کے ارکان کو گرفتار کرنے اور اس کے مجرمانہ منصوبوں کو ناکام بنانے پر متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز کی کارکرگی اور چوکسی کی تعریف کی ہے۔
وزارت خارجہ نے بیان میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس کی سلامتی و استحکام کے تحفظ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام اشکال سے نمنٹے کے لیے اقدامات کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔یاد رہے متحدہ عرب امارات کے سٹیٹ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز ایک دہشت گرد تنظیم کو بے نقاب کرنے اور اس کے ارکان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا، جو ملک میں قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کے منظم منصوبوں کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث تھے۔








