ریاض ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق علاقے کے حالات حاضرہ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مساعی اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماﺅں نے لیبیا …
سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق علاقے کے حالات حاضرہ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مساعی اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماﺅں نے لیبیا کی تازہ صورتحال اور ترکی کی فوجی مداخلت پر بھی گفتگو کی ۔







