سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنان کے صدر جوزف عون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران لبنان اور خطے کی صورتحال کے ساتھ سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد سے لبنان کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال بار ے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔22اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنان کے صدر جوزف عون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران لبنان اور خطے کی صورتحال کے ساتھ سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر جوزف عون نے لبنان کے لیے سپورٹ اور مملکت کی مسلسل مدد پر سعودی ولی عہد کی تعریف کی۔سعودی ولی عہد نے لبنان کی خود مختاری، اس کے وسائل، علاقائی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کوششوں میں مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔








