سفری خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.10 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سفری خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.10 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 کے دوران مختلف سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 500.158 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.10 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 489.850 ملین …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سفری خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.10 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 کے دوران مختلف سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 500.158 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.10 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 489.850 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

تجارتی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 62.78 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، تجارتی خدمات کی برآمدات سے گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کو 2.010 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، مالی سال 2020 میں ، تجارتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو5.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔