کوالالمپور ۔ 11 اپریل (اے پی پی ) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے ملائشیا کے شہر ایپو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، برطانیہ، بھارت اور میزبان ملائشیا کی ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان شروع ہی سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرتا آ رہا …
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے ملائشیا میں شروع ہوگا

مزید خبریں
کوالالمپور ۔ 11 اپریل (اے پی پی ) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے ملائشیا کے شہر ایپو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، برطانیہ، بھارت اور میزبان ملائشیا کی ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان شروع ہی سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرتا آ رہا ہے اور گزشتہ سال ہونے والے سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں 7 مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں پاکستان کا پانچواں نمبر تھا لیکن اس دفعہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سات کی بجائے 6 ٹیمیں شامل ہیں








