سمندری طوفان ساریکا فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

منیلا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سمندری طوفان ساریکا اتوار کو فلپائن کے جزیرہ لوزون کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ فلپائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بجلی اور کمیونیکیشن کی لائنوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک روز قبل …

منیلا ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سمندری طوفان ساریکا اتوار کو فلپائن کے جزیرہ لوزون کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ فلپائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بجلی اور کمیونیکیشن کی لائنوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک روز قبل طوفان سے ایک شخص کے ہلاک اور تین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

Leave a Reply